تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

چھ ڈسمل زمین کو کیسے تقسیم کرے؟

0
چھ ڈسمل زمین کو کیسے تقسیم کرے؟


رقم الفتوی : 659




السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال :-

شوہر کا انتقال ہوا ۔ 6 ڈسمل زمین میں ایک بیوی ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

سائل : شوکت نعمانی مصباحی اتر دیناج پور ویسٹ بنگال

...................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں بر تقدیر صدق سوال "بعد تقديم ما تقدم على الإرث وانحصار ورثة في المذكورين" شوہر کی جائداد منقولہ غیر منقولہ کو چوبیس (24) حصے کئے جائیں گے ایک بیٹی کو سات (7) حصے، ایک بیٹا کو چودہ (14) حصے، بیوی کو تین (3) حصے، جب کہ ان کے علاوہ اور کوئی وارث نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ"ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4/  سورہ نساء آیت11)۔

بلفظ دیگر 6 ڈسمل زمین میں ایک بیٹی کو  1.75   ڈسمل زمین ملے گی۔اور بیٹا کو 3.5  ڈسمل زمین ملیں گے۔ اور بیوی کو 0.75 ڈسمل زمین ملے گی۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

27/ ربیع الآخر 1446ھ

31/ اکتوبر 2024ء 

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad