تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

مسجد کی ٹوپی کو استعمال کرنا کیسا ہے؟

0

 

مسجد کی ٹوپی کو استعمال کرنا کیسا ہے؟

رقم الفتوی : 663



🌹السلام علیکم ورحمۃاللہ🌹

کیا فرماتے ہیں علما دین ومفتیان شرع متین ۔

مسئلہ ذیل کے بارے میں ۔

جو ٹوپیاں مسجد میں نمازیوں کے لیے انتظام کی گئی ہیں زید مسجد میں نماز پڑھنےآتاہےاور ٹوپی کو استعمال کرتا ہے اس کے بعد جب گھومنے کے لیے جاتا ہے تو ٹوپی کو لے کر کے چلا جاتا ہے یہ اس کی ہمیشہ کی عادت ہے۔ 

تو کیا اس طرح کرنا درست ہے یا شریعت نے اس پر پابندی لگائی ہے۔ دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ۔۔۔

سائل۔۔ احمد القادری ضیائی ۔سکونت۔ گڑھواجھارکھنڈ (الہند)

...............................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں عموماً جو مسجد میں ٹوپی رکھی جاتی ہے وہ صرف مسجد میں نماز پڑھنے آنے والے کے لئے رکھی جاتی ہے تو اسے مسجد علاوہ دوسری جگہ استعمال کرنا جائز نہیں۔رد المحتار میں ہے : الواجب ابقاء الوقف على ماكان عليه ۔ وقف کو باقی رکھنا واجب ہے جس پر وہ پہلے تھا( ج6 کتاب الوقف، مطلب لایستبد العامر الا فی اربع، صفحہ 589)۔اسی میں ہے: " شرط الواقف كنص الشارع فى وجوب العمل به " (ج6 کتاب الوقف صفحہ 589 )۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے لا يجوز تغيير الوقف عن هيئته ۔ ترجمہ : وقف کو تغییر کرنا جائز نہیں ہے اس کی صورت سے ( ج 2 الباب الرابع عشر فی المتفرقات صفحہ 490)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

10/ جمادی الاول 1446ھ

12/ نومبر 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad