تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

وہابی دیوبندی کی اذان کا جواب دینا ضروری ہے یا نہیں؟ وہابی دیوبندی کی میت میں جانا جائز ہے یا نہیں؟

0
وہابی دیوبندی کی اذان کا جواب دینا ضروری ہے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 670




السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ رشتے داروں میں کسی غیر سنی کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے جنازے میں شریک ہو سکتے ہیں ہاں نماز جنازہ میں شریک نہ ہوں برائے کرم حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

مسئلہ ثانی اگر کسی غیر سنی کی مسجد میں اذان ہو رہی ہو تو کیا اس اذان کو سننا واجب ہے اور اس کا جواب دینا بھی


سائل : محمد عبدالرحمن پتہ۔ سوار رام پور

..............................................

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : غیر سنی سے مراد اگر وہابی، دیوبندی ہے تو وہابی، دیوبندی ضروریات دین کے منکر ہیں جس کی بنا پر عرب وعجم کے سیکڑوں علمائے کرام و مفتیان عظام نے انہیں کافر و مرتد قرار دیا اور بالاتفاق فرمایا۔من شك في كفره وعذابه فقد كفر" یعنی جو ان کے عقائد پر مطلع ہوتے ہوئے ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔قرآن مقدس میں ہے : وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓى اَحَدٍ مِّنْـهُـمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمْ عَلٰى قَبْـرِهٖ ۖ اِنَّـهُـمْ كَفَرُوْا بِاللّـٰهِ وَرَسُوْلِـهٖ وَمَاتُوْا وَهُـمْ فَاسِقُوْنَ۔ ترجمہ : اور ان میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا، بیشک اللہ اور رسول سے منکر ہوئے اور فسق ہی میں مر گئے۔( سورہ توبہ، آیت 84)۔رد المحتار میں ہے : الدعاء بالمغفرة للكافر كفر لطلبه تكذيب الله تعالي فيما اخبره به.( ج 2/ کتاب الصلاۃ،باب صفۃ الصلاۃ، مطلب فی الدعاء المحرم، صفحہ 236)۔

لہذا ایسے کی نماز جنازہ میں شریک ہونا اور جانا جائز نہیں۔ 

(ا)

صورت مسئولہ میں وہابی، دیوبندی کی اذان اذان نہیں تو سننا واجب نہیں، اور جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔مگر اسم جلالت پر کلمہ تعظیم اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر درود شریف پڑھیں گے۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : اسم جلالت پر کلمہ تعظیم اور نامِ رسالت پر درود شریف پڑھیں گے اگر چہ یہ اسمائے طیبہ کسی کی زبان سے ادا ہوں مگر وہابی کی اذان اذان میں شمار نہیں جواب کی حاجت نہیں، اور اہلسنت کو اُس پر اکتفا کی اجازت نہیں بلکہ ضرور دوبارہ اذان کہیں، درمختار میں ہے : و یعاد اذان کافر وفاسق۔ ترجمہ: کافر اور فاسق کی اذان لوٹائی جائے۔( جلد 5/ صفحہ 422)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

9/ جمادی الآخر 1446ھ

12/ دسمبر 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad