تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

قبرستان میں والدین کی قبروں کی زیارت کے لئے کس دن جانا افضل ہے؟

0


قبرستان میں والدین کی قبروں کی زیارت کے لئے کس دن جانا افضل ہے؟

 

رقم الفتوی : 678


السلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسلہ ذیل کے بارے میں کہ والدین کی قبر مبارک میں کس دن حاضری دینا افضل ہے جمعرات کو یا بعد نماز جمعہ مہربانی کرکے جواب عنایت فرمائیں

 سائل : حکیم اشرفی گاؤں آمباڑی گرام پنچایت گوروکھال پوٹھیا کیشنگنج بہار

...............................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : والدین کی قبروں کی زیارت کے لئے جانا دنوں سے چار دن جانا افضل و بہتر ہیں (1) پیر (2) جمعرات (3) جمعہ ( 4) سنیچر مگر جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ افضل ہے اور ہفتہ کے دن طلوع آفتاب تک اور جمعرات کو دن کے اول وقت میں اور بعض علما نے فرمایا کہ پچھلے وقت میں افضل ہے۔کنز العمال میں ہے : من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل يوم الجمعة فقرأ عنده يس غفر له ۔ترجمہ : جو شخص ہر جمعہ کے دن اپنے ماں باپ دونوں یا ایک کی قبر کی زیارت کرے اور وہاں سورہ یٰسین پڑھے تووہ بخش دیا جائے گا۔(ج16/صفحہ 468)۔المعجم الاوسط میں ہے : عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل جمعة غفر له، وكتب برا۔ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے ماں باپ دونوں یا ایک کی قبر پر ہر جمعہ کے دن زیارت کے لئے حاضر ہو وہ بخش دیا جاتا ہے اور اسے ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے والا لکھ لیا جاتا ہے۔(ج6/صفحہ 175)۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے : و افضل ايام الزيارة أربعة يوم الاثنين والخميس والجمعة والسبت والزيارة يوم الجمعة بعد الصلاة حسن و يوم السبت الي طلوع الشمس و يوم الخميس في أول النهار وقيل : في آخر النهار وكذا في الليالي المتبركة لا سيما ليلة براءة وكذلك في الازمنة المتبركة كعشر ذي الحجة والعيدين وعاشوراء و سائر المواسم كذا في الغرائب. ( ج5/ کتاب الکراہیۃ، الباب السادس عشر في زیارۃ القبور، صفحہ 350)۔ بہار شریعت جلد سوم میں ہے : چار دن زیارت کے لیے بہتر ہیں،دو شنبہ، پنج شنبہ، جمعہ، ہفتہ، جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ افضل ہے اور ہفتہ کے دن طلوع آفتاب تک اور پنج شنبہ، کو دن کے اول وقت میں اور بعض علما نے فرمایا کہ پچھلے وقت میں افضل ہے، متبرک راتوں میں زیارت قبور افضل ہے، مثلاً شب براءت، شب قدر، اسی طرح عیدین کے دن اور عشرہ ذی الحجہ میں بھی بہتر ہے۔( حصہ 16/ صفحہ 644)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

4/ رجب المرجب 1446ھ

5/ جنوری 2025ء 

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad