تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

سورہ فاتحہ نہ پڑھا ہو تو نماز ہو گی یا نہیں؟ سورت پڑھنے کے بعد یاد آیا ہوں تو کیا کرے؟

0
سورہ فاتحہ نہ پڑھا ہو تو نماز ہو گی یا نہیں؟


رقم الفتوی : 682



السلام علیکم ورحمۃ اللہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئل ذیل کے بارے میں ۔

زید نماز پڑھنا شروع کیا ثنا پڑھا پھر تعوذو تسمیہ کےبعد الحمدللہ شریف نہیں پڑھا صرف سورہ پڑھ رکوع میں چلا گیا رکو ع میں جانے کے بعد یاد آیا تو اب زید کیا کریں فورا لوٹ آئے یا الحمدللہ شریف پڑھے یا الحمدللہ پڑھے بغیر سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر ے 

سائل : محمد احمد القادری ضیائی ۔گڑھوا جھارکھنڈ انڈیا ۔

..................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں سورہ فاتحہ پڑھے بغیر رکوع کر لیا ہو پھر یاد آیا ہو تو وہ سورہ فاتحہ پڑھ کر سورت پڑھے اور رکوع کا اعادہ کرے اور آخر میں سجدۂ سہو کرے تو نماز ہو جائے گی ورنہ نہیں۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے : و من سها عن فاتحة الكتاب في الاولى أو في الثانية و تذكر بعد ما قرأ بعض السورة يعود فيقرأ بالفاتحة ثم بالسورة قال الفقيه أبو الليث : يلزمه سجود السهو و كان قرأ حرفا من السورة و كذلك إذا تذكر بعد الفراغ من السورة أو في الركوع او بعدما رفع رأسه من الركوع فإنه يأتي بالفاتحة ثم يعيد السورة ثم يسجد للسهو و في الخلاصة. (ج1/کتاب الصلاۃ، الباب الثاني عشر في سجود السھو، صفحہ 126)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے : الحمد پڑھنا بھول گیا اور سورت شروع کر دی اور بقدر ایک آیت کے پڑھ لی اب یاد آیا تو الحمد پڑھ کر سورت پڑھے اور سجدہ واجب ہے۔ یوہیں اگر سورت کے پڑھنے کے بعد یا رکوع میں یا رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد یاد آیا تو پھر الحمد پڑھ کر سورت پڑھے اور رکوع کا اعادہ کرے اور سجدۂ سہو کرے۔( حصہ چہارم/ صفحہ 716)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

19/ شعبان المعظم 1446ھ

18/ فروری 2025ء 

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad