تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

امام بننے کے لئے کتنے مسائل کا جاننا ضروری ہے؟ امام بننے کی شرائط کیا ہے؟

0

امام بننے کے لئے کتنے مسائل کا جاننا ضروری ہے؟

رقم الفتوی : 684

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام 
مسئلہ ذیل کے بارے میں امام کو کتنے مسئلوں کا علم ہونا ضروری اور شرط ہے کہ اگر امام کو مسئلہ معلوم نہیں تو امامت نہیں کر سکتا ہے  
سائل : محمد احمد القادری ضیائی گڑھوا جھارکھنڈ انڈیا۔
...................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعونہ تعالیٰ : امام بننے کے لئے ان مسائل کا علم ہونا ضروری ہے کہ وہ شرائط نماز و فرائض نماز اور واجبات نماز اور قرآن مجید صحیح پڑھتا ہوں یعنی حروف مخارج سے ادا کرتا ہو اور مذہب کی کچھ خرابی نہ رکھتا ہو اور فواحش سے بچتا ہو یعنی فاسق معلن نہ ہو۔اگر مذکورہ بالا باتیں ان کے اندر موجود ہے تو وہ امام بننے کے لائق ہے ورنہ نہیں۔اور امام بننے کی شرائط چھ ہیں (1) مسلمان ہونا (2) بالغ ہونا (3) عاقِل ہونا (4) مرد ہونا (5) قراءت،صحیح مخارج سے ادا کرنا (6)معذور نہ ہونا۔بہار شریعت جلد اول میں ہے : 
مرد غیر معذور کے امام کے لیے چھ شرطیں ہیں : (۱) اسلام۔(۲) بلوغ۔(۳) عاقِل ہونا۔(۴)مرد ہونا۔(۵) قراءت۔(۶) معذور نہ ہونا۔( 
حصہ سوم، صفحہ 565)۔


وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

            
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

28/ شعبان المعظم 1446ھ
27/ فروری 2025ء 

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad