تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

مٹی کا برتن نہ ہو تو کونڈے کی فاتحہ نہ ہوگی؟ matti ka bartan nah ho to konde ki Fatiha nah hogi?

0
مٹی کا برتن نہ ہو تو کونڈے کی فاتحہ نہ ہوگی؟

رقم الفتوی : 700


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

مسئلہ یہ ہے کہ مٹی کا برتن نہ ہو تو کونڈے کی فاتحہ نہ ہو جائے گی یا نہیں؟

سائل : بندئہ خدا 

......................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : کونڈے کی فاتحہ کے لئے مٹی کا برتن ہونا ضروری نہیں۔ فتاویٰ امجدیہ میں ہے : ایصال ثواب جائز ہے مٹی کے برتن میں ہو یا تانبے کے برتن میں۔ (جلد 4 /صفحہ 177) بہار شریعت جلد سوم میں ہے : سونے چاندی کے سوا ہر قسم کے برتن کا استعمال جائز ہے، مثلاً تانبے، پیتل، سیسہ، بلور وغیرہا۔ مگر مٹی کے برتنوں کا استعمال سب سے بہتر کہ حدیث میں ہے کہ ’’جس نے اپنے گھر کے برتن مٹی کے بنوائے، فرشتے اُس کی زیارت کو آئیں گے۔(حصہ 16/ صفحہ 399 ) حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ فاتحہ ہر کونڈے پر اور ہر برتن میں ہو جائے گی اگر صرف زیادہ صفائی کے لئے نئے کونڈ منگا لیں تو حرج نہیں۔( اسلامی زندگی، صفحہ 75 )۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی، سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

13/ رجب المرجب 1447ھ

3/ جنوری 2026ء 

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad