تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

تم میرے گھر سے چلے جاؤ میں تم کو طلاق دے دیتا ہوں اس سے کتنی طلاق واقع ہوگی؟

0


تم میرے گھر سے چلے جاؤ میں تم کو طلاق دے دیتا ہوں اس سے کتنی طلاق واقع ہوگی؟


رقم الفتوی : 704

کیا فرماتے ہیں علماۓدین وہ مفتیان شرع متین اس مسئلے ذیل کے بارے میں

 کہ زید اور ہندہ کے درمیان جھگڑا ہوا اور زید نے غصے میں ہندہ سے کہنے لگا کہ تم میرے گھر سے چلے جاؤ میں تم کو طلاق دے دیتا ہوں اس طرح کے الفاظ زید نے ہندہ کے سامنے رک رک کر تین مرتبہ نکالے مذکورہ الفاظ سے کیا حکم نکلتا ہے قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں.............

سائل۔محمدرضامرکزی خطیب وامام۔ مڑھیل گوپالپور

https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html

..............................................

الجواب بعونہ تعالیٰ : صورت مسئولہ میں " تم میرے گھر سے چلے جاؤ '' یہ الفاظ طلاق کنایات میں سے ہے۔ اور''میں تم کو طلاق دے دیتا ہوں''یہ لفظ صریح ہے اور زید نے یہ الفاظ تین مرتبہ نکالے ہیں تو اب ہندہ پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی ہیں اب زید پر بغیر حلالہ کئے حلال نہیں۔قرآن مجید میں ہے: فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهٗؕ۔ترجمہ: پھر اگر تیسری طلاق دی اس کے بعد وہ اس سے حلال نہ ہو گی جب تک دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرے (پارہ 2 سورہ بقرہ آیت230)۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ان کان الطلاق ثلاثا لم تحل له حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بها ثم یطلقها أو یموت عنها ۔یعنی اگر دوسرے شوہر نے بغیر ہمبستری کے طلاق دی یا مرگیا  تو حلالہ صحیح نہ ہوگا ( ج 1 کتاب الطلاق صفحہ 473)۔

https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html

لہذا زید پر لازم ہے کہ وہ فوراً دونوں سے جدا ہو جائے اور اپنے گناہ سے توبہ کرے اگر زید دوبارہ رکھنا چاہتا ہے تو حلالہ کرائے۔حلالہ کی صورت یہ ہے کہ عدت گزرنے کے بعد وہ عورت کسی سنی صحیح العقیدہ سے صحیح نکاح کرے دوسرا شوہر اس کے ساتھ کم سے کم ایک بار ہمبستری کرے یا وہ مرجائے یا طلاق دیدے تو دوبارہ عدت گزارنے کے بعد وہ زید سے نکاح کر سکتی ہے اگر شوہر ثانی نے بغیر ہمبستری طلاق دیدی یا مرگیا تو حلالہ صحیح نہیں ہوگا كما في حديث العسيلة۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی، سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

06/ ربیع الاول 1447ھ

30/ اگست 2025ء 

 رابطــــہ نمبـــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad