تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

اوجھڑی کھا کر روزہ رکھنے سے روزہ ہوگا یا نہیں؟ اوجھڑی کھانا جائز ہے یا نہیں؟ حرام چیزیں کھا کر روزہ رکھنے سے روزہ ہوگا یا نہیں؟

0




اوجھڑی کھا کر روزہ رکھنے سے روزہ ہوگا یا نہیں؟  اوجھڑی کھانا جائز ہے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 711


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اوجھڑی کھا کر اگر کوئی شخص روزہ رکھے تو روزہ ہوگا یا نہیں دلائل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں 

سائل : محمد صاحب علی مالدہ

https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html

..............................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ :اوجھڑی کھانا مکروہ تحریمی ہے اور مکروہ تحریمی کا گناہ حرام کے مثل ہے اور ہر مکروہ تحریمی استحقاق جہنم کا سبب ہے اور اوجھڑی نہ کھانا واجب ہے۔لہذا صورت مسئولہ میں اوجھڑی یا حرام چیزیں کھا کر روزہ رکھنے سے روزہ ذمہ سے ساقط ہو جائے گا لیکن حرام چیز کھانے کی وجہ سے اس کا گناہ الگ سے ملے گا۔مختصر قدوری میں ہے : والصوم هو الإمساك عن الأكل والشرب والجماع نهارا مع النية ۔ (کتاب الصوم )فتاویٰ رضویہ میں ہے : بیشک صورتِ مستفسرہ میں فرض ساقط ہوگیا فان الصوم انماھو الامساک من المفطرات الثلثة من الفجر الی اللیل۔(روزہ صبح سے لے کر شام تک تین چیزوں (کھانا، پینا اور ہمبستری) سے رک جانا ہے۔ت)سحری کھانا یا افطار کرنا روزے کی حقیقت میں داخل نہ اس کی شرائط سے،پھر اگر یہ مالِ حرام سے واقع ہوئی تو اس کا گناہ جُدا رہا مگر سقوطِ فرض میں شبہ نہیں۔( جلد 10 صفحہ 330)۔

https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html


وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی، سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

7/ رمضان المبارک 1447ھ

25/ فروری 2026ء 

 رابطــــہ نمبـــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad