تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

نکالے ہوئے زکوٰۃ کا مال چوری ہو جائے تو دوبارہ نکالنا ضروری ہے یا نہیں؟

0


نکالے ہوئے زکوٰۃ کا مال چوری ہو جائے تو دوبارہ نکالنا ضروری ہے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 713



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ایک شخص نے 5000پانچ ہزار روپیہ رکھا تھا زکات ادا کرنے کے لئے اب وہ پیسہ چوری ہوگیا ہے،اس کا یہ کہنا ہے کہ جو میرا پیسہ چوری ہوگیا ہے وہ زکات ادا ہوگئی،تو کیا واقعی زکات ادا ہوگئی یا نہیں ہوئی 

سائل: محمد احمد مالیگاؤں مہاراشٹر

https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html

................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے جو پچاس ہزار روپے رکھا تھا اور وہ چوری ہوگئی تو اس پچاس ہزار سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی بلکہ دوبارہ ادا کرنا ضروری ہے اس لیے کہ جب تک فقیر کو دے کر مالک نہ بنا دے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی۔اور چوری ہونے کی صورت میں مالک بنانا نہیں پایا گیا۔تنویر الابصار میں ہے :هي تمليك جزء مال عينيه الشارع من مسلم فقير غير هاشمي ولا مولاه مع قطع المنفعة عن الملك من كل وجه لله تعالى (ج 3/ كتاب الزكاة، صفحہ 71/172)۔در مختار مع ردالمحتار میں ہے : ولا یخرج عن العھدہ بالعزل بل بالاداء للفقراء. قوله ولا یخرج من العھد بالعزل فلو ضاعت عنه لاتسقط عنه الزکوة ولو مات میراثا عنه. یعنی زکوٰۃ کے مال کو الگ کر دینے سے بری الذّمہ نہ ہوگا جب تک فقیروں کو دے کر مالک نہ بنا دے،ان کا قول : زکوٰۃ کے مال کو الگ کر دینے سے بری الذّمہ نہ ہوگا اگر وہ علیحدہ کیا گیا مال ضائع ہو جائے تو زکوٰۃ ساقط نہیں ہوگی اور اگر وہ مرگیا تو وہ مال اس کی جانب سے وارثوں میں بطور ورثہ تقسیم ہوگا۔(ج3/کتاب الزکاۃ،مطلب في زکاۃ ثمن المبیع وفاء، صفحہ 225 )۔بہار شریعت جلد اوّل میں ہے : مال کو بہ نیّت زکاۃ علیٰحدہ کر دینے سے بری الذّمہ نہ ہوگا جب تک فقیروں کو نہ دیدے، یہاں تک کہ اگر وہ جاتا رہا تو زکاۃ ساقط نہ ہوئی اور اگر مر گیا تو اس میں وراثت جاری ہوگی۔( حصہ پنجم، زکات کا بیان، صفحہ 889)۔


https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html


وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی، سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

11/ رمضان المبارک 1447ھ

01/ مارچ 2026ء 

 رابطــــہ نمبـــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad