تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

غیروں کی عبادت خانے میں منت مانگنی کیسی ہے؟ مندر کے باہر سات چکر لگانا کیسا ہے؟

0

 

غیروں کی عبادت خانے میں منت مانگنی کیسی ہے؟

رقم الفتوی : 715

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ خیریت دارم وخواھم گزارش کلام ‌ یہ ہیکہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہندہ ایک دولتِ مند سنی صحیح العقیدہ عورت ہے مگر بےچاری قسمت کی ماری کو شادی کو کافی عرصہ ہوا مگر اولاد سے محروم رہی کافی ڈاکٹروں کو بھی دیکھایا اور مزارات اولیائے کاملین میں منتیں بھی مانگی مگر بے چاری اولاد سے محروم رہی کچھ دن تک خاموش رہی مگر ایک دن ایک غیر مذہب عورت نے ہندہ سے کہا تم اگر چاہو تو فلانی جگہ ایک مندر ہے وہاں جاکر مندر کے باہر سے سات چکر لگا کر اولاد کی منت مانگو تمھیں اولاد ضرور ہوگی ہندہ اس غیر مذہب عورت کی بہکاوے میں آکر مندر کی سات چکر لگا کر منت مانگی منت یہ ہے اگر میری اولاد ہوگی تو آئندہ سال پھر سے بچے کو لے کر آونگی اور بچےکو ساتھ لیکر سات چکر لگاؤں گی ٹھیک ایک سال بعد اس عورت کو ایک لڑکا پیدا ہوا اب وہ عورت سوچ میں پر جاتی ہے کہ اب میں کیا کروں کیا اس عورت کو منت ادا کرنا ہوگا اکر ہندہ مانگی ہوئی منت کو بچے کو ساتھ لیکر مندر کی سات چکر لگا لے تو ہندہ اور بچے کی لئے شریعت کا کیا حکم ہے کیا ہندہ اور اسکا بچہ اسلام سے خارج ہو جائے گی برائے کرم شریعت کی روشنی میں جواب عطا فرماییں مہربانی ہوگی نوٹ اگر لکھنے میں غلطی ہو 

تو اصلاح فرمائیں۔

 https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html

العارض بندہ حقیر محمد نجم الدین نوری طیب پور پھلواری

................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : کفار کی عبادت خانے میں جانا سخت ناجائز و حرام ہے اور کفار کی عبادت خانہ میں جانا اور منت مانگا یہ ان کا طریقئہ عبادت ہے اشد و اخبث کفر ہے۔ 

لہذا مندر میں جا کر مندر کے باہر سے سات چکر لگا کر اولاد کی منت مانگنے کی وجہ سے اسلام سے خارج ہوگی۔ہندہ کو کلمہ پڑھا کر اسے علانیہ توبہ و استغفار کرایا جائے اور تجدید نکاح بھی لازم ہے۔اور اس منت کو پوری کرنی بھی ضروری نہیں۔ الاشباہ والنظائر میں ہے : عبادۃ الصنم والاعتبار بما فی قلبه وکذا لو تزنر بزنار الیهود والنصاری دخل کنیستهم او لم یدخل" بت کی عبادت کفر ہے جو دل میں تھا اس کا اعتبار نہیں، اسی طرح حکم ہے اگر یہود ونصاری کا زنار باندھا خواہ ان کے گرجا میں داخل ہو یانہ ہو۔( جلد 14/ صفحہ 677)۔

 

 https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html


وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی، سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

22/ ربیع الاخر 1447ھ 

15/ اکتوبر 2025ء 

 رابطــــہ نمبـــر📞 8793969359☎_


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad