تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Atekaf ki halat me bat chit ke doran agar inzal ho jai to kiya hukme hai----اعتکاف کی حالت میں بات چیت کے دوران اگر انزال ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

1

Atekaf ki halat me bat chit ke doran agar inzal ho jai to kiya hukme hai--

 اعتکاف کی حالت میں بات چیت کے دوران اگر انزال ہو جائے تو کیا حکم ہے؟  

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب قبلہ میرا یہ سوال ہے زید اعتکاف میں اپنی بیوی سے موبائل میں بات چیت کر رہا تھا اسی بات چیت کے درمیان انزال ہو گیا تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا رہنمائی فرماکر جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع دیں


سائل : محمد منظور عالم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

جو کلام مسجد میں کرنا جائز ہے وہ اعتکاف کی حالت میں ضرورت کے تحت جائز اگر بات چیت کے درمیان انزال ہو جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا مگر ایسے خیالات نہ لائےاور اس سے بچے۔ 


بدائع الصنائع میں ہے : الا ترى أنه يمنع فيه كل ما يمنع في المسجد من البول ونحوه، (ج3  کتاب الاعتکاف صفحہ 29)

اسی میں ہے : ولو نظر فأنزل لم يسفد اعتكافه، لانعدام الجماع صورة و معني، فاشبه الاحتلام.  اگر معتکف نے محض دیکھا اور انزال ہوگیا تو اس سے اعتکاف فاسد نہیں ہوگا ۔ کیونکہ جماع نہ صورۃ پایا گیا ہے نہ معنی، لہذا یہ احتلام کے مشابہ ہے .(ج3  کتاب الاعتکاف صفحہ 32 )۔ 


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی  خادم سعدی دار الافتا،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور بنگال

*23/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*17/ اپریل 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

1 Comments
  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    حضرت مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ کہ حضرت عباس خاندان والے ہاشمی خاندان والے اہل بیت میں شمار ویکی
    نہیں ‌

    ReplyDelete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad