ایک ہی جگہ پر ایک ساتھ دو امام فرض نماز پڑھا سکتے ہیں یا نہیں ؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
سوال؛
فرض نماز کی جماعت ایک جگہ پر ایک ساتھ دو امام کرا سکتے ہے ؟ اور نماز کا کیا حکم ہے ؟
سائل؛پٹھان معین رضا پیٹلاد گجرات
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
ایک مسجد میں ایک فرض کی دوجماعتیں ایک ساتھ جان بوجھ کر کرنا بلا عذر شرعی ناجائز وممنوع ہے۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے
ایک مسجد میں ایک فرض کی دوجماعتیں ایک ساتھ قصداً کرنا بلاوجہ شرعی ناجائز وممنوع ہے
لیکن ایک جماعت حنفیہ کی امام حنفی کے پیچھے ہو اور دوسری شافعیہ یا مالکیہ یا حنبلیہ کی اپنے ہم مذہب امام کے پیچھے ہو اس میں حرج نہیں جس طرح حرمین شریفین میں معمول ہے کہ یہ وجہ شرعی سے ہے
مسبوق کی اقتداء ہمارے مذہب میں باطل ہے اگرچہ وہ مسبوق شافعی المذہب ہو۔
ماخوذ از فتاوی رضویہ جلد 7 صفحہ جدید (198
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبہ؛ حضرت مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتر دیناجپور، بنگال الہند
* ؛؛📞8793969359*
*مورخہ؛ ١٥ / ٩ / ١٤٤١ھ شنبہ 09/05/2020*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

ماشاءاللہ
ReplyDelete