یہ جملہ کہنا کیسا ہے "ملک الموت تم کو بھول گئے ہو "؟؟؟
السلام علیکم
علماء کرام سے سوال ھے کے کسی کی عمر بڑی ہوجاۓ تو اس کو کسی نے مذاقا کہا کہ اپ کو تو حضرت عزراٸیل بھول گٸے ایسا کہنا کیسا براۓ کرم جواب عنایت فرماٸیں
سائل : مظہر علی پاکستان
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
کسی شخص کا بڑھاپا ہونے کی وجہ سے مذاقا یہ جملہ کہنا خطائے عظیم ہے اور اگر یہ قول بسبب عداوت حضرت عزراٸیل علیہ الصلاۃ والسلام کو کہا ہے تو کفر ہے۔
قرآن مجید میں ہے : لاَ يَعْصُوْنَ اللهَ مَآ أَمَرَهُمْ وَ يَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُوْنَ ۔ ترجمہ: جو اللہ کا حکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں ( پارہ 28 سورہ تحریم آیت 6) فتاویٰ ہندیہ میں ہے : وقال بعضهم أن قال ذلك لعداوة ملك الموت يصير كافرا وان قال لكراهة الموت لا يصير كافرا. (ج 2 کتاب السیر، مطلب موجبات الکفر الخ، صفحہ 266)
لہٰذا وہ شخص مذکورتوبہ واستغفار کرے اور آئندہ اس طرح کا کلمہ استعمال نہ کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا،،متوطن: نل باڑی، سوناپور،اتردیناجپور، ویسٹ بنگال الہند،
*28/ شعبان المعظم 1441ھ*
*23/ اپریل 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Masha Allah
ReplyDeleteوہابیوں۔۔کے۔۔قبر۔۔پر۔۔مٹی۔۔ڈالنا۔۔کیسا۔۔ہےۓ
ReplyDelete