تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Haf ti shart ya haf shart pahan kar namaz padhna kaisa hai?_____ ہاف ٹی شرٹ یا ہاف شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟؟

2

Haf ti shart ya haf shart pahan kar namaz padhna kaisa hai?_____

 ہاف ٹی شرٹ یا ہاف شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتےہیں علماء ذوی الاحترام

کہ ہاف بازو والا کپڑا مثلا ٹی شرٹ  کرتا وغیرہ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟


المستفتی : ذاکر حسین مقام۔  ممبئی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں ہاف ٹی شرٹ یا ہاف شرٹ جس کی آستین کہنی سے اوپر تک رہتی ہے اسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی اور بے ادبی ہے اس لیے کہ ستر عورت نماز کے صحیح ہونے کے واسطے شرط ہے اور وہ یہاں پایا گیا ہے فتاویٰ ہندیہ میں ہے سترالعورة شرط لصحة الصلاة. ترجمہ ستر عورت نماز کےصحیح ہونے کے لئے شرط ہے ( ج1 الفصل الاول فی الطھارۃ و ستر العورۃ صفحہ 58)۔

حضرت صدرالشریعہ  علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ؛؛ جس کے پاس کپڑے موجود ہوں اور صرف نیم آستین یا بنیائن پہنکر نماز پڑھتا ہے تو کراہت تنزیہی ہے اورکپڑے موجود نہیں تو کراہت بھی نہیں معاف ہے۔

(ج1 فتاویٰ امجدیہ صفحہ 193)

والــلـہ تــعــالــیٰ اعــلــم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتاء ، متوطن : نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

٢١ذی القعدہ ۱۴۴۰ ھ مطابق ۲۵جولائی 2019 بروز جمعرات*

*📞+918793969359*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

2 Comments
  1. مجھے بتائیں کہ مرد کا ستر کہاں سے کہاں تک ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. مرد کا ستر ناف سے گٹنوں سمیت ہے

      Delete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad