تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Shuhar ki iqteda me bibi namaz ada kar sakti hai ya nahi?? _______شوہرکی اقتداء میں بیوی نماز ادا کرسکتی ہے یانہیں؟؟

1

Shuhar ki iqteda me bibi namaz ada kar sakti hai ya nahi??

 



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 حضور سوال یہ ہےکہ شوہرکی اقتداء میں بیوی نماز اداکرسکتی ہے یانہیں؟ 

جواب عنایت فرماکرشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں


سائل: عبد المبین خان

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

صورت مسئولہ میں ہاں شوہر کی اقتداء میں بیوی نماز پڑھ سکتی ہے اگر عورت اکیلی ہو تو پیچھے کھڑی ہو، زیادہ عورتیں ہوں جب بھی یہی حکم ہے۔


فتاویٰ ہندیہ میں ہے : واذا كان معه إثنان قاما خلفه وكذلك إذا كان أحد هما صبيا. وان كان معه رجل وامرأة اقام الرجل عن يمينه والمرأة خلفه و أن كان رجلان وامرأة اقام الرجلين خلفه و المرأة  وراهما.( ج1 کتاب الصلاۃ،  الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الخامس صفحہ 88) فتاویٰ رضویہ میں ہے  اگر عورت اس قدر پیچھے کھڑی ہے کہ اس کی ساق مرد کی ساق یا کسی عضو کے محاذی نہیں تو اقتدا صحیح ہے اور دونوں کی نماز ہوجائے گی اور اگر برابر ہے کہ بیچ میں کوئی حائل ہے نہ کوئی اتنا فاصلہ جس میں ایک آدمی کھڑا ہوسکے اور عورت کی ساق مرد کی ساق یا کسی عضو کے محاذی ہے تو اس صورت میں اگر مرد نے اُس کی امامت کی نیت نہ کی تو مرد کی نماز صحیح ہے اور عورت کی فاسد ،اور اگر مرد نے تحریمہ نیتِ امامتِ زن کی تھی تو دونوںکی گئی ۔فتاویٰ امام قاضی خان میں ہے :المرأۃ اذاصلت مع زوجھا فی البیت ان کان قدماھا بحذاء قدم الزوج لاتجوز صلاتھما بالجماعۃ وان کان قدماھاخلف قدم الزوج الا انھا طویلۃ تقع رأس المرأۃ فی السجود قبل رأس الزوج جازت صلاتھما لان العبرۃ للقدم۔کسی خاتون نے جب اپنے خاوند کے ساتھ گھر میں نماز ادا کی ہو اگر اس کے قدم خاوند کے قدم کے مقابل ہوں تو دونوں کی نماز باجماعت جائز نہ ہوگی اور اگر اس کے قدم خاوند کے قدم سے پیچھے اگر خاتون کا قد لمبا ہونے کے وجہ اس کا سر حالتِ سجدہ میں خاوند کے سر سے آگے ہوتا تو پھر بھی دونوں کی نماز درست ہوگی کیونکہ اعتبار قدموں کا ہے۔ ( جلد 6 صفحہ 492)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن: نل باڑی، سوناپورہاٹ،اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند،۔

*13/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*7/ مئ 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad