السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرا یہ سوال ہے کہ اہل سنت وجماعت کی اردو تعریف کیا ہے آسان الفاظ میں سمجھا دیں۔
نسیم اختر
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
اہل سنت وجماعت سے مراد وہ لوگ ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلے، اور یہ وہی لوگ ہیں جو تمام ضروریات دین کو مانتے ہیں اور ان سے کسی مسئلہ ضروریہ دینیہ کا انکار قولا وفعلا کسی طرح صادر نہیں ہوتا اور جو کسی خلاف شرع کو اچھا یا امر مستحسن شرعاً مثلاً میلاد وفاتحہ وتقبیل ابھامین واذان قبور کو برا نہیں جانتے اور توسل اور امداد اولیاء اور تقلید آئمہ کو شرک نہیں بتاتے ہیں۔۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی ،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند
*4/ رجب المرجب 1442ھ*
*17/فروری 2021 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Mashaa Allah
ReplyDeleteفتاویٰ تاج الشریعہ میں ہے
Delete