تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

halal janwarun ke kon kon si chiz khana haram hai....حلال جانوروں کے کون کون سی چیز کھانا حرام ہے؟؟

1

halal janwarun ke kon kon si chiz khana haram hai...

 حلال جانوروں کے کون کون سی چیز کھانا حرام ہے؟؟؟ 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل میں کہ حلال جانوروں کے کون کون سی چیز کھانا حرام ہے 


مفصل و مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔ کرم نوازش ہوگی 


ساٸل ۔ محمد دانش رضا ۔ تلے گاٶں ۔ تعلقہ ۔ پھول امبری ۔ضلع ۔اورنگ آباد ۔ مہاراشٹر

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

حلال جانور کے سات اجزاء کے سوا سب حلال ہیں وہ سات اجزاء یہ ہیں (۱) مرارہ یعنی پتہ (۲) مثانہ یعنی پھکنا (۳) حیاء یعنی فرج (۴) ذکر (۵) انثیین (۶) غدہ (۷) دم یعنی خون مسفوح۔المعجم الاوسسط میں ہے :عن ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہم کان رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیه وسلم یکرہ من الشاۃ سبعا المرارۃ والمثانة والحیاء والذکر والانثیین والغدۃ والدم وکان احب الشاۃ الیه مقدمها" ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت کیا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ذبیحہ جانور کے سات اجزاء کو مکروہ فرماتے تھے سات یہ ہیں: مرارہ (پتہ) مثانہ، حیاء (شرمگاہ) ذکر، خصیے، غدود اور خون، اور آپ کوبکری ذبیحہ کا مقدم حصہ پسند تھا۔ (ج10/ رقم الحدیث 9486،صفحہ 217،مکتبۃ المعارف ریاض ) فتاویٰ رضویہ میں ہے :حلال جانور کے سب اجزاء حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں (۱) رگوں کا خون (۲) پتا (۳) پُھکنا (۴) و (۵) علامات مادہ ونر (۶) بیضے (۷) غدود (۸) حرام مغز (۹) گردن کے دو پٹھے کہ شانوں تک کھنچے ہوتے ہیں (۱۰) جگر کا خون (۱۱) تلی کا خون (۱۲) گوشت کا خون کہ بعد ذبح گوشت میں سے لکھتا ہے (۱۳) دل کا خون (۱۴) پت یعنی وہ زرد پانی کہ پتے میں ہوتاہے (۱۵) ناک کی رطوبت کہ بھیڑ میں اکثر ہوتی ہے (۱۶) پاخانہ کا مقام (۱۷) اوجھڑی (۱۸) آنتیں (۱۹) نطفہ (۲۰) وہ نطفہ کہ خون ہوگیا (۲۱) وہ کہ گوشت کا لوتھڑا ہوگیا (۲۲) وہ کہ پورا جانور بن گیا اور مردہ نکلا یا بے ذبح مرگیا۔( جلد 20 صفحہ 241)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند

*30/ محرم الحرام 1443ھ* 

*8/ ستمبر2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

1 Comments
  1. Online Casino: Slots, Blackjack, Poker and Table Games - KPNH
    › casino › slots-and-table 광주 출장안마거제 출장샵 casino › slots-and-table Dec 4, 2021 — Dec 구리 출장안마 4, 2021 Online casino: Slots, Blackjack, Poker and Table Games - KPFHS.com is proud to present the 밀양 출장샵 world's top online casino for you. We're thrilled 영주 출장안마 to present you a world of

    ReplyDelete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad