تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Dawai ke sath sharab ka istemal Karna jaiz hai ya nahi-----دوائی کے ساتھ شراب کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟؟

1

-----دوائی کے ساتھ شراب کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں

 Dawai ke sath sharab ka istemal Karna jaiz hai ya nahi

‭‮‭؟؟دوائی کے ساتھ شراب کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں   


  کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ دوائی کے ساتھ شراب کا استعمال کرنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں


سائل : بندہ خدا


وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

 اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی فتاویٰ رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں : شراب کسی قسم کی ہو مطلقاً حرام بھی ہے اور پیشاب کی طرح نجس بھی۔ برانڈی ہو خواہ اسپرٹ خواہ کوئی بلا، جس دوا میں اس کا جز ہو خواہ کسی طرح اس کی آمیزش ہو اس کا کھانا پینا بھی حرام، اس کا لگانا بھی حرام، اس کا بیچنا خریدنا بھی حرام، طبیب کہ اس کا استعمال بتائے مبتلائے گناہ و آثام۔ یہی ہمارے ائمہ کرام کا مذہب صحیح ومعتمد ہے۔ ہاں افیون بھنگ وغیرہ خشک چیزیں کہ نشہ لاتی یا تحذیر وتفتیر کرتی ہیں اُن کا نشہ حرام ہے اور وہ خود ناپاک نہیں تو اُن کا لگانا مطلقاً جائز اور اگر کسی دوا میں ان کا اتنا جُز ہوکہ نشہ یا تحذیر نہ لائے تو اس کے کھانے میں بھی حرج نہیں ڈاکٹری ٹنچر وغیرہ رقیق دوائیں عموماً اسپرٹ کی آمیزش سے خالی نہیں ہوتیں وہ سب حرام ونجس ہیں، ہاں کونین وغیرہ کی طرح خشک دوا مضائقہ نہیں رکھتی جبکہ اس میں کسی حرام کاخلط نہ ہو، ان مسائل کی تحقیق درمختار ورد المحتار وفتاوٰی فقیر میں بروجہ کافی ہے۔( جلد 24/ صفحہ 193)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم


 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند

*16/ ربیع الاوّل 1443ھ*

*23/ اکتوبر2021ء*

*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_

Post a Comment

1 Comments
  1. Sports Toto: Guide to betting on Sports toto
    Betting on Sports toto is very easy. There are many ways to bet on 스포츠 토토 사이트 sports 메리트 카지노 주소 that don't involve 더킹카지노 슬롯 the outcome of 메리트 카지노 먹튀 a particular sport event, such as football, 더킹카지노 도메인

    ReplyDelete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad