تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Diobandi ,wahabi ka gusle dena aur kafan pahnana aur namaze janaza pardhana kaisa hai....دیوبندی وہابی کا غسل دینا اور کفن پہنانا اورنماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے؟؟

4
...دیوبندی وہابی کا غسل دینا اور کفن پہنانا اورنماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے


دیوبندی وہابی کا غسل دینا اور کفن پہنانا اورنماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے؟؟

 السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیاں شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی  سنی صحیح العقیدہ مر جائے تو اس کو دیوبندی وہابی کا غسل دینا اور کفن پہنانا کیسا ہے اور کبھی کبھی نماز جنازہ بھی پڑھا دیتے ہیں قرآن حدیث کے روشی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

فقط والسلام 


المستفتی:غلام سرور برکاتی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

نہلانے والا با طہارت ہو، جنب یا حیض سے پاک ہو اور نہلانے والا با وضو ہو۔ بہتر یہ ہے کہ نہلانے والا میّت کا سب سے زیادہ قریبی رشتہ دار ہو، وہ نہ ہو یا نہلانا نہ جانتا ہو تو کوئی اور شخص جو امانت دار و پرہیزگار ہو۔

وہابی، دیوبندی ضروریات دین کے منکر ہیں جس کی بنا پر عرب وعجم کے سیکڑوں علمائے کرام و مفتیان عظام نے انہیں کافر و مرتد قرار دیا اور بالاتفاق فرمایا۔من شك في كفره وعذابه فقد كفر" یعنی جو ان کے عقائد پر مطلع ہوتے ہوئے ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔قرآن مجید میں ہے : وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ. ترجمہ : اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔ ( پارہ 12 سورہ ہود آیت 113) دوسری جگہ ہے : وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلاَ تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ. ترجمہ: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔( پارہ 7 سورہ انعام آیت 68) تفسیرات احمدیہ میں اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : دخل فيه الكافر والمبتدع والفاسق والقعود مع كلهم ممتنع. ترجمہ: ظالموں کی قوم سے مراد عام ہے یعنی ہر مبتدع، فاسق، اور کافر اس میں شامل ہے۔( صفحہ 388)۔مسلم شریف میں ہے : فاياكم واياهم لا يضلونكم ولا يفتنونكم۔ ترجمہ: تم ان سے دور رہنا وہ تم سے دور رہیں کہیں وہ تم کو گمراہ نہ کریں اور تم کو فتنہ میں نہ ڈال دیں۔ ( ج 1 باب فی الضعفاء والکذابین صفحہ 10)جامع الاحادیث الجامع الصغیر وزوائدہ والجامع الکبیر میں ہے : قال النبي صلى الله عليه وسلم فلاتؤاكلوهم ولاتشاربوهم ولاتجالسوهم ولاتصلواعليهم ولا تصلوا معهم۔ ترجمہ: نہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ، اور نہ ان کے ساتھ پانی پیو، نہ ان کے پاس بیٹھو،نہ ان کے ساتھ نمازپڑھو، نہ ان کے جنازہ کی نماز پڑھو۔ ( جلد 2 صفحہ 466 )فتاویٰ رضویہ میں ہے : جسے یہ معلوم ہوکہ دیوبندیوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی توہین کی ہے پھر ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے اسے مسلمان نہ کہا جائے گا کہ پیچھے نماز پڑھنا اس کی ظاہر دلیل ہے کہ ان کو مسلمان سمجھا اور رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کو مسلمان سمجھنا کفر ہے اسی لئے علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق دیوبندیوں کو کافر مرتد لکھا اور صاف فرمایا کہ:من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر۔جس نے ان کے کفر وعذاب میں شک کیا وہ بھی کافر ہے۔جو ان کے عقائد پر مطلع ہو کر انہیں مسلمان جاننا درکنار ان کے کفر میں شک ہی کرے وہ بھی کافر اور جن کو اس کی خبر نہیں اجمالاً اتنا معلوم ہے کہ یہ برے لوگ بد عقیدہ بد مذہب ہیں وہ ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے سخت اشد گنہگار ہوتے ہیں اور ان کی وہ نمازیں سب باطل وبیکار۔ ( جلد 14 صفحہ 376)اسی میں ہے : یہ فرقے ( یعنی قادیانی، غیر مقلد، اہل قرآن، رافضی،)اور اسی طرح دیوبندی و نیچری غرض جو بھی ضروریات دین سے کسی شے کا منکر ہو سب مرتد کافر ہیں، ان کے ساتھ کھانا پینا، سلام علیک کرنا، ان کی موت وحیات میں کسی طرح کا کوئی اسلامی برتاؤ کرنا سب حرام ہے۔ اسی میں ہے : ان سے کوئی معاملہ اہلِ اسلام کا سا کرنا حلال نہیں، ان سے میل جول نشست و برخاست سلام کلام سب حرام ہے۔( جلد 14 صفحہ 412/410)۔ 

لہذا صورت مسئولہ میں سنی صحیح العقیدہ کو سنی صحیح العقیدہ ہی نہلائیں دیوبندی وہابی کو نہلانے،کفن پہنانے دینا سخت منع و ناجائز ہے، اس کو نماز جنازہ پڑھانے دینا یا اس کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنا یہ اس سے سخت ہے تو جو لوگ ان کے عقائد پر مطلع ہو کر انہیں مسلمان جانے یا ان کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر ہے وہ از سرے نو ایمان لائے اگر وہ بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے اور جن لوگوں کو اس کی خبر نہیں اجمالاً اتنا معلوم ہے کہ یہ برے لوگ بد عقیدہ بد مذہب ہیں وہ ان کے پیچھے نماز، یا نماز جنازہ پڑھنے سے سخت اشد گنہگار ہوتے ہیں، وہ بھی توبہ کریں۔


وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

23/ جمادی الاخری 1443ھ

27/ جنوری2021ء

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

Post a Comment

4 Comments
  1. السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

    ReplyDelete
  2. پھر بھی اقتداء نہیں کر سکتے ہیں
    کیونکہ وہ اپنے آپ کو دیوبندی اقرار کرنے کی وجہ سے

    ReplyDelete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad