رقم الفتوی : 545
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے ۔
کیا عورت ایک سے زائد نگ والی انگوٹھی پہن سکتی ہے ۔
اور کس دیھات کی پہن سکتی ہے۔
کیا صرف سونا چاندی یا اس کے علاوہ بھی۔
اور کیا یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے
سائل : محمد کاشف۔جموں کشمیر
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : عورت ایک سے زائد نگ والی انگوٹھی پہن سکتی ہے جب کہ وہ سونے چاندی کی انگوٹھی ہو۔ عورت کو سونا چاندی کے سوا دوسری دھات کی انگوٹھی استعمال کرنی جائز نہیں مثلاً تانبہ، پیتل وغیرہ۔در مختار مع ردالمحتار میں ہے : عن الجوھرۃ والتختم بالحدید والصفر والنجاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء . انتھی، وفیھا عن غایة البیان التختم بالذھب والحدید والصفر حرام الخ . ترجمہ: جوہرہ کے حوالے سے مذکور ہے لوہے، پیتل، تابنے، اور قلعی کی انگوٹھی مردوں اور عورتوں کو پہننا ممنوع ہے انتہی، اس میں غایۃ البیان کے حوالے سے ہے سونے لوہے اور پیتل کی انگوٹھی پہننا حرام ہے۔(ج9کتا ب الحظر والاباحۃ فصل فی اللبس صفحہ 518)۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : تانبہ، پیتل، کانسہ، لوہا تو عورت کو بھی پہننا ممنوع ہے۔( جلد 22 صفحہ 130)۔بہار شریعت جلد سوم میں ہے :انگوٹھی صرف چاندی ہی کی پہنی جاسکتی ہے، دوسری دھات کی انگوٹھی پہننا حرام ہے، مثلاً لوہا، پیتل، تانبا، جست وغیرہا ان دھاتوں کی انگوٹھیاں مرد و عورت دونوں کے لیے ناجائز ہیں۔فرق اتنا ہے کہ عورت سونا بھی پہن سکتی ہے اور مرد نہیں پہن سکتا۔حدیث میں ہے کہ ایک شخص حضور( صلَّی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی خدمت میں پیتل کی انگوٹھی پہن کر حاضر ہوئے، فرمایا: کیا بات ہے کہ تم سے بُت کی بُو آتی ہے؟انھوں نے وہ انگوٹھی پھینک دی پھر دوسرے دن لوہے کی انگوٹھی پہن کر حاضر ہوئے، فرمایا: کیا بات ہے کہ تم پر جہنمیوں کا زیور دیکھتا ہوں؟ انھوں نے اس کو بھی اتار دیا اور عرض کی، یارسول ﷲ ! ( صلَّی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کس چیز کی انگوٹھی بناؤں؟ فرمایاکہ ’’چاندی کی اور اس کو ایک مثقال پورا نہ کرنا۔‘‘(حصہ 16/ صفحہ 429)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
26/ محرم الحرام 1445ھ
14/ اگست 2023ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_


7416992594
ReplyDeleteانگوٹھی کے پہننے کے پیچھے راز کیا ہے
ReplyDelete